دہلی

ہندوستان نے کینیڈا کا الزام مسترد کردیا

حکومت ِ ہند نے اس تاثر کو مسترد کردیا کہ اس نے کینیڈا سے اس کے سفارت کاروں کو واپس بلالینے کا مطالبہ کرکے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی۔

نئی دہلی: حکومت ِ ہند نے اس تاثر کو مسترد کردیا کہ اس نے کینیڈا سے اس کے سفارت کاروں کو واپس بلالینے کا مطالبہ کرکے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی۔

متعلقہ خبریں
نیوز چینل کا سینکڑوں ملازمین برطرف کرنے کا فیصلہ
انسانیت کب جاگے گی؟ پرینکا گاندھی
کینیڈا کا اسٹڈی پرمٹ اپلیکیشن سے متعلق اہم فیصلہ
کینڈا میں مقیم ببرخالصہ کارکن دہشت گرد قرار
پنون کیس، امریکہ کے الزامات پر ہندوستان کا سخت ردعمل

کینیڈا نے جمعرات کے دن کہا تھا کہ وہ ہندوستان سے 62 کے منجملہ 41 سفارت کار واپس بلارہا ہے کیونکہ نئی دہلی نے ان کی ڈپلومیٹک امیونٹی(سفارتی استثنیٰ) واپس لینے کی دھمکی دی ہے۔

کینڈا کے حکام نے اسے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی قراردیا تھا۔وزارت ِ خارجہ ہند نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے صرف برابری کی بات کہی جسے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کہنا درست نہیں۔

ہندوستان میں کینیڈا کے سفارت کاروں کی تعداد زیادہ تھی۔ وہ ہندوستان کے داخلی امور میں مداخلت کررہے تھے۔