مذہب

خلع کے بعد دوبارہ نکاح

خلع سے مراد یہ ہے کہ عورت شوہر کو کچھ دے کر طلاق حاصل کر لے، اسی کی ایک صورت یہ ہے کہ اگر مہر ادا نہ کر رہا ہو، تو مہر معاف کر کے طلاق حاصل کر لے۔

سوال:- شادی ہوئے ایک ڈیڑھ سال کے عرصہ میں دونوں میاں بیوی میں نااتفاقی کی وجہ سے بیوی نے قاضی کے ذریعہ شرعی طور پر شوہر سے خلع لے لیا،

تین مہینے کا عرصہ ہوا ہے ، اب دونوں طرف ندامت ہونے پر میاں بیوی نکاح کرنا چاہتے ہیں ، کیا ان دونوں کا دوبارہ نکاح ہو سکتا ہے ؟ (محمد ریاض الدین، کریم نگر)

جواب:- خلع سے مراد یہ ہے کہ عورت شوہر کو کچھ دے کر طلاق حاصل کر لے، اسی کی ایک صورت یہ ہے کہ اگر مہر ادا نہ کر رہا ہو، تو مہر معاف کر کے طلاق حاصل کر لے،

ایسی صورت میں طلاق بائن واقع ہوتی ہے: و حکمہ ان الواقع بہ أی بالطلاق علی مال طلاق بائن (درمختار: ۵؍۹۱-۹۲)

طلاق بائن کی صورت میں دوبارہ نکاح کی گنجائش ہوتی ہے؛ لیکن اگر خلع میں تین بار طلاق دے دی گئی ہو تو پھر دوبارہ نکاح کی گنجائش نہیں ۔