جرائم و حادثات

تلنگانہ:واچ مین کے قتل کی واردات

تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی میں قتل کی واردات پیش آئی۔ضلع کے نارسنگی پولیس اسٹیشن حدود میں جنگیانامی واچ مین کا قتل کردیاگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی میں قتل کی واردات پیش آئی۔ضلع کے نارسنگی پولیس اسٹیشن حدود میں جنگیانامی واچ مین کا قتل کردیاگیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں جوس شاپس بے نقاب: گندگی، زنگ آلود اوزار اور بغیر لائسنس کاروبار
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
گرمائی تعطیلات – بچوں کی دینی تربیت کا سنہری موقع: مولانا صابر پاشاہ قادری
وقف ترمیمی قانون، بی آر ایس کی ایوانِ بالا میں شدید مخالفت، حکومت کی سازش ناقابلِ قبول:محمود علی
کیا یہ انسان ہی ہے؟ پانچ کتے کے بچوں کو بے رحمی سے موت کے گھاٹ اتاردیا (دل دہلادینے والی ویڈیو وائرل)

بتایاجاتا ہے کہ چوکیدار اور مستری کے درمیان جھگڑا جنگیا کے قتل کا باعث بنا۔بتایاجاتا ہے کہ معمولی مسئلہ پر ان دونوں میں جھگڑا ہوا جس کے بعد مستری ارجن نے حالت نشہ میں جنگیا پر حملہ کرتے ہوئے اس کا قتل کردیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ اسپتال بھیج دیا۔ ملزم ارجن مفروربتایاگیا ہے۔