تلنگانہسوشیل میڈیا

خوفناک ویڈیو: نشہ میں دھت خاتون نے کنڈکٹر پر زندہ ناگ سانپ پھینکا

ڈرائیور اور کنڈکٹر خاتون کے قریب کھڑے تھے تب اس خاتون نے اپنا بیاگ کھولا اور بیاگ کے اندر سے ایک ناگ سانپ نکالا اور اس زندہ سانپ کو بس کنڈکٹر پر پھینک دیا مگر کنڈکٹر نے فوری سانپ سے بچنے آگے بڑھی اور سانپ اس کے قریب گر پڑا اور رینگتا ہوا سڑک کے کنارے واقع جی ایچ ایم سی کے عوامی بیت الخلا میں داخل ہوگیا۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں آر ٹی سی بس کنڈکٹر کو زندگی میں اس وقت بڑا صدمہ لگا کہ جبکہ آج نشہ میں دھت ایک خاتون نے کنڈکٹر پر زندہ ناگ سانپ پھینک دیا۔

متعلقہ خبریں
گرمائی تعطیلات – بچوں کی دینی تربیت کا سنہری موقع: مولانا صابر پاشاہ قادری
وقف ترمیمی قانون، بی آر ایس کی ایوانِ بالا میں شدید مخالفت، حکومت کی سازش ناقابلِ قبول:محمود علی
حیدرآباد میں جوس شاپس بے نقاب: گندگی، زنگ آلود اوزار اور بغیر لائسنس کاروبار
کیا یہ انسان ہی ہے؟ پانچ کتے کے بچوں کو بے رحمی سے موت کے گھاٹ اتاردیا (دل دہلادینے والی ویڈیو وائرل)
حیدرآباد میں غیر قانونی پانی کی موٹرز کے خلاف کارروائی، 64 موٹریں ضبط

دلسکھ نگر ڈپو کی بس روٹ نمبر 107B/L، ودیا نگر سے گزر رہی تھی کہ ایک خاتون نے ہاتھ بتاکر بس کو روکنے کی خواہش کی۔

ڈرائیور بس کو سڑک کے کنارے روکنے کی کوشش کرر ہا تھا کہ خاتون نے بس کے پچھلے ونڈواسکرین پر بیر کی بوتل ماری جس کے سبب ونڈو اسکرین کو نقصان پہونچا۔ خاتون کنڈکٹر سواپنا نے یہ بات بتائی۔

بس پر بوتل پھینکنے کے بعد ڈرائیور کنڈکٹر اور چند مسافرین بس سے اترے اور حملہ آور خاتون کو جو حالت نشہ میں تھی پکڑنے کی کوشش کررہے تھے۔

اطلاع ملنے پر پولیس فوری وہاں پہونچی۔

ڈرائیور اور کنڈکٹر خاتون کے قریب کھڑے تھے تب اس خاتون نے اپنا بیاگ کھولا اور بیاگ کے اندر سے ایک ناگ سانپ نکالا اور اس زندہ سانپ کو بس کنڈکٹر پر پھینک دیا مگر کنڈکٹر نے فوری سانپ سے بچنے آگے بڑھی اور سانپ اس کے قریب گر پڑا اور رینگتا ہوا سڑک کے کنارے واقع جی ایچ ایم سی کے عوامی بیت الخلا میں داخل ہوگیا۔

کنڈکٹر نے کہا کہ وہ بال بال بچ گئیں۔

پولیس نے اس خاتون کے بیاگ سے مزید دو سانپوں کو برآمد کرلیا۔ پولیس نے متذکرہ خاتون کے خلاف کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔