جرائم و حادثات
شمس آباد ایرپورٹ پر سونا ضبط
ذرائع کے مطابق ایک اطلاع پر یہ کارروائی کی گئی۔ یہ دومسافرین دبئی سے گذشتہ روزحیدرآباد پہنچے تھے۔

حیدرآباد: ٹرالی کے اسکرو اور سلاخ کی شکل میں لائے گئے سونے کو شہرحیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر کسٹم ایرانٹلی جنس کے عہدیداروں نے ضبط کرلیا اور اس خصوص میں دو افراد کو پکڑلیا۔
ذرائع کے مطابق ایک اطلاع پر یہ کارروائی کی گئی۔ یہ دومسافرین دبئی سے گذشتہ روزحیدرآباد پہنچے تھے۔
ان کے سامان کی تلاشی کے دوران اس زرد دھات کا پتہ چلا ان 64اسکرو اور16سلاخوں والے سونے کا وزن 454 گرام تھا۔
اس کی مالیت 21,20,180 روپئے تھی۔ کسٹم حکام نے اس سونے کو ضبط کرلیا۔