سوشیل میڈیاشمالی بھارت
ٹرینڈنگ

گیان واپی اور شاہی عیدگاہ ہندوؤں کے حوالے کردی جائے: کے کے محمد

رام جنم بھومی مندر کے تعلق سے بعض اہم دریافتکرنے والے ماہر آثار قدیمہ کے کے محمد نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو گیان واپی اور شاہی عیدگاہ مساجد ہندوؤں کے حوالے کردینا چاہئے۔

ترواننتاپورم: رام جنم بھومی مندر کے تعلق سے بعض اہم دریافتکرنے والے ماہر آثار قدیمہ کے کے محمد نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو گیان واپی اور شاہی عیدگاہ مساجد ہندوؤں کے حوالے کردینا چاہئے۔

متعلقہ خبریں
400 نشستیں ملنے پر کاشی اور متھرا میں عالیشان مندر بنائیں گے: گری راج سنگھ
یکساں سیول کوڈ سے ہندوؤں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا: ممتا بنرجی
رام مندر جدوجہد اور قربانیوں کا نتیجہ : موہن بھاگوت
عبادت گاہوں سے متعلق عدالتوں کے فیصلے اور حکومت کا رویہ تشویشناک : امیر شریعت
متھرا کے شاہی عیدگاہ مسجد کامپلکس کے سروے پر روک برقرار

کے کے محمد ایودھیا میں ڈھائی گئی مسجد کے نیچے رام مندر کی موجودگی کی پرزور وکالت کرتے رہیں ہیں۔ وہ ریجنل ڈائریکٹر محکمہ آثار قدیمہ کے عہدہ پر ریٹائرہوئے۔

انہیں مغل شہنشاہ اکبر اعظم کا تعمیر کردہ عبادت خانہ دریافت کرنے کا کریڈٹ حاصل ہے۔ اس عبادت خانہ میں اکبر مختلف مذہبی رہنماؤں سے بحث کیا کرتا تھا۔

یہ پوچھنے پر کہ کاشی گیان واپی اور متھورا کو ہندوؤں کے حوالے کردیا جائے تو وی ایچ پی/آرایس ایس 20 ہزار متنازعہ عمارتوں پر دعویداری کریں گی۔

کے کے محمد نے جواب دیا کہ ایسے دعوے کئے گئے تو ان کا کوئی جواب نہیں ہوگا۔

کیرالا میں کئی جین اور بدھ مت کی عبادتگاہوں کو ہندو مندروں میں تبدیل کردیاگیا۔

آپ نے ایک بات نوٹ کی ہوگی کہ رام جنم بھومی۔ بابری مسجد مسئلہ پر کئی ہندو‘ مسلمانوں کے ساتھ کھڑے تھے۔

a3w
a3w