تلنگانہ

کریم نگر اور کرنول میں این آئی اے کے دھاؤے

این آئی اے حیدرآباد کے عہدیداروں پر مشتمل ایک ٹیم نے آج صبح کریم نگر کے کارخا نہ گڈہ میں ایک مکان کی تلاشی لی۔ تلاشی مہم کے دوران سیکوریٹی انتظامات کے حصہ کے طور پر مسلح پولیس دستوں کو تعینات کیا گیا۔

حیدرآباد: نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کے عہدیداروں نے جمعرات کے روز ریاست تلنگانہ کے کریم نگر ٹاؤن میں دھاوا کیا۔ عہدیداروں نے ایک شخص کے مکان کی تلاشی لی شبہ کیا جاتا ہے کہ اس شخص کے ممنوعہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) سے روابط تھے۔

متعلقہ خبریں
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
جسمانی اعضاء کی بین الاقوامی تجارت کا ریاکٹ بے نقاب
این آئی اے پر ہائی کورٹ ڈیویژن بنچ کی تنقید
پی ایف آئی دہلی یونٹ کے صدر کی درخواست ضمانت مسترد
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ

 این آئی اے حیدرآباد کے عہدیداروں پر مشتمل ایک ٹیم نے آج صبح کریم نگر کے کارخا نہ گڈہ میں ایک مکان کی تلاشی لی۔ تلاشی مہم کے دوران سیکوریٹی انتظامات کے حصہ کے طور پر مسلح پولیس دستوں کو تعینات کیا گیا۔

 حسینی پورہ علاقہ کے رہنے والے ایک شخص کے مشتبہ طور پر پی ایف آئی سے ربط بتایا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ شخص، روزگار کیلئے بیرون ملک جاچکا ہے۔ این آئی اے کی ٹیم، اس شخص کے افراد خاندان سے پوچھ تاچھ کررہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق این آئی اے کے عہدیداروں نے جمعرات کے روز آندھرا پردیش کے کرنول ٹاؤن میں دھاؤے کئے۔ ذرائع کے مطابق این آئی اے عہدیدار، دو افراد کے مکانات کی تلاشی لے رہے ہیں جن کے بارے میں شبہ کیا جارہا ہے کہ ان کے ممنوعہ پی ایف آئی سے روابط ہیں۔ شہر اور آٹونگر میں بیک وقف دھاوے کئے گئے۔ مشتبہ افراد کو پوچھا تاچھ کیلئے پولیس ریسٹ ہاوز لے جالیا گیا۔