قومی

اعظم خان کی سزا بڑھاکر 7 سال سے 10 سال کردی گئی

اترپردیش کے ضلع رام پور کی ایک عدالت نے سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خان کی سزا 7 سال سے بڑھاکر 10 سال کردی۔ کیس 2 پیان کارڈس کے مبینہ استعمال سے جڑا ہے۔

رام پور(یوپی(پی ٹی آئی) اترپردیش کے ضلع رام پور کی ایک عدالت نے سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خان کی سزا 7 سال سے بڑھاکر 10 سال کردی۔ کیس 2 پیان کارڈس کے مبینہ استعمال سے جڑا ہے۔

عدالت نے ان کے بیٹے عبداللہ اعظم خان کی 7 سال جیل کی سزا برقرار رکھی۔ ایڈیشنل ضلع و سیشن جج وجئے کمار نے استغاثہ کی اپیل کی سماعت کرتے ہوئے یہ حکم جاری کیا۔

سرکاری وکیل نے سزا بڑھانے کی گزارش کی تھی۔ قبل ازیں شوبھت بنسل کی ایم پی۔ ایم ایل اے مجسٹریٹ کورٹ نے باپ بیٹے کو 7 سال جیل کی سزا سنائی تھی اور فی کس 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔