تلنگانہ

این ٹی راما راو کی 100ویں یوم پیدائش،صدرجمہوریہ سکہ جاری کریں گی

متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی این ٹی راما راو کی 100 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ریزرو بینک آف انڈیا (آربی آئی)نے ایک خاص سکہ بنایا ہے۔

حیدرآباد: متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی این ٹی راما راو کی 100 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ریزرو بینک آف انڈیا (آربی آئی)نے ایک خاص سکہ بنایا ہے۔

متعلقہ خبریں
ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں یو پی آئی پیمنٹ کی حد بڑھا دی گئی
سیبی اور آر بی آئی کو جئے رام رمیش کا مکتوب

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اس مہینے کی 28 تاریخ کو آر بی آئی کے ذریعہ ڈیزائن کردہ اس سکے کو باضابطہ طور پر جاری کریں گی۔

اس سلسلہ میں مرکز نے این ٹی رامار او کے ارکان خاندان کو اس بات کی اطلاع دی ہے۔

راشٹرپتی بھون کی ہدایت کے مطابق، این ٹی راما راو کی بیٹی، بی جے پی اے پی کی صدر ڈی پورندیشوری نے این ٹی راما راو کے دیگر ارکان خاندانو کو دعوت نامے بھیجے ۔