سوشیل میڈیاقومی

مغربی بنگال میں بی جے پی کارکنوں نے مسلم جنازے کے احترام میں جشن روک دیا (ویڈیو وائرل)

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بی جے پی کے کارکنان ڈھول تاشوں اور نعروں کے ساتھ اپنی جیت کا بھرپور جشن منا رہے ہیں۔ اسی دوران وہاں سے ایک مسلم کمیونٹی کا جنازہ گزرتا ہے۔ جیسے ہی کارکنان کی نظر جنازے پر پڑتی ہے، وہ فوراً اپنا جشن، موسیقی اور نعرے بازی روک دیتے ہیں اور انتہائی احترام کے ساتھ خاموش ہو کر جنازے کو گزرنے کے لیے راستہ فراہم کرتے ہیں۔

کولکتہ: مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی تاریخی کامیابی کے بعد جہاں ریاست بھر میں جشن منایا جارہا ہے، وہیں سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس نے انسانیت اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی نئی مثال قائم کر دی ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بی جے پی کے کارکنان ڈھول تاشوں اور نعروں کے ساتھ اپنی جیت کا بھرپور جشن منا رہے ہیں۔ اسی دوران وہاں سے ایک مسلم کمیونٹی کا جنازہ گزرتا ہے۔ جیسے ہی کارکنان کی نظر جنازے پر پڑتی ہے، وہ فوراً اپنا جشن، موسیقی اور نعرے بازی روک دیتے ہیں اور انتہائی احترام کے ساتھ خاموش ہو کر جنازے کو گزرنے کے لیے راستہ فراہم کرتے ہیں۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (سابقہ ٹویٹر) پر اب تک لاکھوں بار دیکھا جا چکا ہے۔ صارفین اس جذبے کی بھرپور تعریف کر رہے ہیں:

ایک صارف نے لکھا: "بنگال کی سیکولر روح کبھی نہیں مرتی، مجھے اپنے بنگال پر فخر ہے!”

دوسرے صارف کا کہنا تھا: "بی جے پی کارکنان کا یہ عمل قابلِ ستائش ہے۔”

کئی صارفین نے اسے انسانیت اور باہمی احترام کی بہترین مثال قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں بی جے پی نے پہلی بار تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 206 نشستیں جیتی ہیں، جس کے ساتھ ہی ریاست میں ترنمول کانگریس (TMC) کا 15 سالہ اقتدار ختم ہو گیا ہے۔ 294 رکنی اسمبلی میں اکثریت کے لیے 148 نشستیں درکار تھیں، جبکہ بی جے پی نے اس ہدف سے کہیں زیادہ نشستیں حاصل کر کے اپنی حکومت یقینی بنائی ہے۔