گجرات ہائی کورٹ میں بم کی دھمکی
گجرات ہائی کورٹ کو پیر کے دن ذریعہ ای میل بم کی دھمکی ملی جو جانچ کے بعد جھوٹی ثابت ہوئی۔ نامعلوم شخص نے گجرات ہائی کورٹ کی آفیشل آئی ڈی پر 11:45 بجے کے آس پاس ای میل بھیجا تھا کہ کورٹ بلڈنگ میں شام میں آئی ای ڈی دھماکہ ہوگا۔

احمدآباد (پی ٹی آئی) گجرات ہائی کورٹ کو پیر کے دن ذریعہ ای میل بم کی دھمکی ملی جو جانچ کے بعد جھوٹی ثابت ہوئی۔ نامعلوم شخص نے گجرات ہائی کورٹ کی آفیشل آئی ڈی پر 11:45 بجے کے آس پاس ای میل بھیجا تھا کہ کورٹ بلڈنگ میں شام میں آئی ای ڈی دھماکہ ہوگا۔
انچارج ڈپٹی کمشنر پولیس زون 1 سفین حسن نے یہ بات بتائی۔ مقامی پولیس نے بم ڈیٹکشن اسکواڈ کی 6ٹیموں کے ساتھ عدالت پہنچ کر تلاشی مہم شروع کردی تھی۔ احمدآباد کی سرکیج۔گاندھی ہائی وے پر واقع عدالت کی تمام عمارتوں‘ چیمبرس اور پارکڈ کاروں کے علاوہ عدالت میں آنے والی کاروں کی تلاشی لی گئی۔
کوئی بھی مشتبہ شئے نہیں پائی گئی۔ احتیاطی اقدام کے طورپر چیف جسٹس ہائی کورٹ نے پیر کے دن سکنڈ سیشن منسوخ کردیا۔
آئی اے این ایس کے بموجب سائبر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں تاکہ یہ پتہ چلے کہ ای میل کہاں سے آیا اور کس نے اسے بھیجا۔ گجرات میں حالیہ برسوں میں بم رکھے جانے کی کئی دھمکیاں موصول ہوئیں جو غلط ثابت ہوئیں۔