قومی
ہماچل پردیش میں ایس یو وی پر بولڈرس گرپڑے، 13 افراد ہلاک
ہماچل پردیش کے لاہول اور اسپیتی میں جمعہ کے دن اُدئے پور۔ پانگی روڈ پر 13 افراد بشمول ایک 6 ماہ کا بچہ اس وقت ہلاک ہوگئے جب ایک چلتی ٹیکسی پر قریبی پہاڑی سے بڑے بولڈرس آگرے۔
شملہ (پی ٹی آئی) ہماچل پردیش کے لاہول اور اسپیتی میں جمعہ کے دن اُدئے پور۔ پانگی روڈ پر 13 افراد بشمول ایک 6 ماہ کا بچہ اس وقت ہلاک ہوگئے جب ایک چلتی ٹیکسی پر قریبی پہاڑی سے بڑے بولڈرس آگرے۔
2 افراد بال بال بچ گئے۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔ کلو سے کلر جانے والی ایس یو وی میں 15 افراد سفر کررہے تھے۔
بولڈرس گرنے کے بعد گاڑی کے پچھلے حصہ میں آگ لگ گئی تھی۔ قریب میں موجود لوگوں اور پولیس نے آگ بجھانے کی کوشش کی۔ واقعہ کی ویڈیوز منظرعام پر آگئیں۔ چیف منسٹر سکھویندر سنگھ سکھو نے ڈی سی پی کو فوری مقام حادثہ پر جانے کا حکم دیا۔