Uncategorized

 حملہ کے لئے ہندوستانی ایر اسپیس استعمال کرنے کا دعویٰ مسترد

ہندو ستان نے بعض سوشل میڈیا ہینڈلس کے اس دعویٰ کو ”فیک“ قراردے کر مسترد کردیا کہ امریکی لڑاکا طیاروں نے ایران پر حملہ کے لئے ہندوستانی ایراسپیس (فضائی حدود) کا استعمال کیا۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) ہندو ستان نے بعض سوشل میڈیا ہینڈلس کے اس دعویٰ کو ”فیک“ قراردے کر مسترد کردیا کہ امریکی لڑاکا طیاروں نے ایران پر حملہ کے لئے ہندوستانی ایراسپیس (فضائی حدود) کا استعمال کیا۔

امریکہ نے اتوار کی صبح ایران کی 3نیوکلیر سائٹس پر بمباری کی تھی۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کی جوابی کارروائی کی صورت میں مزید حملوں کی دھمکی دی۔

پی آئی بی فیکٹ چیک نے اتوار کے دن ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے ایران کے خلاف آپریشن مڈنائٹ ہیمر کے دوران ہندوستان کی ایراسپیس استعمال کی۔

یہ دعویٰ فیک ہے۔ امریکی لڑاکا طیارے‘ ہندوستان کی فضائی حدود سے نہیں گزرے۔ امریکہ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف‘ امریکی لڑاکا طیاروں کی روٹ واضح کرچکے ہیں۔