مہاراشٹرا

مہاراشٹر کے سابق وزیر بابا صدیقی کا قتل

باندرہ ایسٹ علاقے میں آج رات کچھ شرپسند عناصر نے معروف این سی پی لیڈر بابا صدیقی کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ 12 اکتوبر کی شب ان پر برسرعام کئی گولیاں چلائی گئیں، جو ان کے سینے اور پیٹ میں لگی۔

ممبئی: باندرہ ایسٹ علاقے میں آج رات کچھ شرپسند عناصر نے معروف این سی پی لیڈر بابا صدیقی کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ 12 اکتوبر کی شب ان پر برسرعام کئی گولیاں چلائی گئیں، جو ان کے سینے اور پیٹ میں لگی۔

متعلقہ خبریں
مغربی بنگال میں ترنمول قائد پر دن دھاڑے قاتلانہ حملہ
سلمان خان کی خرابی صحت بگ باس 18 کی میزبانی غیر یقینی
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
فائرنگ کیس: لارنس بشنوئی کے چھوٹے بھائی انمول بشنوئی کے خلاف لک آوٹ سرکیولر
سلمان خان کو چیف منسٹر شنڈے کا فون

انہیں فوری طور پر لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہاں ان کی موت ہو گئی۔ اس واقعے نے سیاسی اور بالی ووڈ حلقوں میں غم کی لہر دوڑا دی ہے۔ سیاسی قائدین کی جانب سے تعزیتی پیغامات جاری کیے جا رہے ہیں، جبکہ سلمان خان نے ‘بگ باس’ کی شوٹنگ کینسل کر کے اسپتال کا رخ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، بابا صدیقی کو سینے اور پیٹ میں دو سے تین گولیاں لگیں۔ وہ اپنے بیٹے ذیشان صدیقی کے دفتر میں تھے جب ان پر اچانک فائرنگ کی گئی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ ایک مشتبہ شخص کی تلاش جاری ہے۔ ممبئی پولیس نے اس واقعے کو ‘سپاری کلنگ’ کا ممکنہ معاملہ قرار دیا ہے۔

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے اس قتل کے معاملے پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی شخص قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لے سکتا، اور پولیس کو کارروائی کے لئے ہدایت دے دی گئی ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ دیویندر فڈنویس بھی لیلاوتی اسپتال پہنچنے ۔ این سی پی کے چیف اجیت پوار اس وقت ممبئی سے باہر ہیں۔

بابا صدیقی کی سیاسی جڑیں باندرہ میں ہیں، جہاں بیشتر فلمی ہستیاں بھی رہائش پذیر ہیں۔ ان کی مشہور افطار پارٹیوں میں بالی ووڈ کے ستاروں کی آمد ہمیشہ سے رہی ہے۔ وہ سنیل دَت کے ذریعے پہلی بار رابطے میں آئے، پھر سنجے دَت کے قریب ہو گئے، اور ان کے ذریعے ہی سلمان خان سے ملاقات ہوئی۔ ان کی خدمات نے سلمان اور شاہ رخ کے درمیان دشمنی ختم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔