حیدرآباد

تلنگانہ میں اگلے 5 دنوں میں بارش کے امکانات

موسمیاتی مرکز (آئی ایم ڈی) نے جمعہ کو کہا کہ اگلے سات دنوں کے دوران ریاست کے کئی اضلاع میں الگ الگ مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

حیدرآباد: آئندہ پانچ دنوں میں تلنگانہ کے کئی اضلاع میں مختلف مقامات پر 30 تا 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرد آلود طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں
حسین ساگر کے دو گیٹوں سے پانی کا اخراج
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جمعیۃ علماء کا ممبر بننا باعثِ ثواب اور ملت کیلئے نفع بخش عمل ہے: حافظ پیر خلیق احمد صابر

موسمیاتی مرکز (آئی ایم ڈی) نے جمعہ کو کہا کہ اگلے سات دنوں کے دوران ریاست کے کئی اضلاع میں الگ الگ مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ محبوب آباد، ہنوماکونڈا، حیدرآباد، بھدرادری کوٹھا گوڈیم، جنگاؤں، جوگلمبا گڈوال، محبوب نگر، ناگرکرنول، سوریا پیٹ اور واناپارتھی میں الگ الگ مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں کچھ مقامات پر بارش ہوئی، عادل آباد میں جمعرات کو سب سے زیادہ 39.8 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔