شمالی بھارت

Mamata Banerjee Waqf Act: وقف قانون کے خلاف مسلمان سیاسی تحریک نہ چلائیں: ممتا بنرجی

چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ وقف ترمیمی قانون ریاست میں لاگو نہیں ہوگا۔ انہوں نے کولکتہ میں جین برادری کے ایک پروگرام سے خطاب میں کہا کہ وہ اقلیتوں اور ان کی جائیدادوں کی حفاظت کریں گی۔

کولکتہ (پی ٹی آئی) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ وقف ترمیمی قانون ریاست میں لاگو نہیں ہوگا۔ انہوں نے کولکتہ میں جین برادری کے ایک پروگرام سے خطاب میں کہا کہ وہ اقلیتوں اور ان کی جائیدادوں کی حفاظت کریں گی۔

متعلقہ خبریں
ترنمول کانگریس نے 28 واں یوم تاسیس منایا
وقف ترمیمی بل، مرکزی حکومت کے ارادے نیک نہیں ہیں: جعفر پاشاہ
گورنر مغربی بنگال سیاسی بیانات سے گریز کریں: اسپیکر
وزیراعظم نے میرے مکتوب کا کوئی جواب نہیں دیا: ممتا بنرجی
وقف ترمیمی بل کے خلاف مجسمہ امبیڈکر ٹینک بنڈ پر کل جماعتی دھرنا، مولانا خیر الدین صوفی، عظمیٰ شاکر، عنایت علی باقری اور آصف عمری کا خطاب

انہوں نے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ وقف قانون لاگو ہونے سے آپ لوگ دکھی ہیں۔ بھروسہ رکھئے بنگال میں ایسا کچھ بھی نہیں ہوگا جس سے کوئی پھوٹ ڈال کر راج کرسکیں۔ آپ پیام بھیجیں کہ سبھی کو متحد رہنا ہے۔ترنمول کانگریس سربراہ نے عوام سے کہا کہ وہ سیاسی تحریک شروع کرنے کے لئے اُکسانے والوں کی باتوں میں نہ آئیں۔

منگل کے دن وقف ترمیمی بل پر ضلع مرشدآباد میں تشدد کے بظاہر حوالہ سے انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش سے متصل سرحدی علاقوں کی صورتِ حال دیکھئے یہ وقف قانون منظور نہیں ہونا چاہئے تھا۔ بنگال میں اقلیتیں 33 فیصد ہیں۔ میں ان کا کیا کروں؟ وقف ترمیمی بل 3 اپریل کو لوک سبھا میں 4 اپریل کو راجیہ سبھا میں گرماگرم بحث کے بعد منظور ہوا۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے ہفتہ کے دن اس بل کو منظوری دے دی۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ تاریخ شاہد ہے کہ بنگال‘ بنگلہ دیش‘ پاکستان اور انڈیا سبھی متحد تھے۔ بعد میں بٹوارہ ہوا‘ اور جو لوگ یہاں رہ رہے ہیں ان کا تحفظ ہمارا فرض بنتا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ لوگ اگر متحد ہوجائیں تو وہ دنیا فتح کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگ آپ کو اُکسائیں گے کہ متحد ہوکر تحریک شروع کی جائے۔

میری آپ سے اپیل ہے کہ ایسا نہ کریں۔ برائے مہربانی یاد رکھیں جب دیدی (ممتابنرجی) یہاں موجود ہے تو وہ آپ کا اور آپ کی پراپرٹی کا تحفظ کرے گی۔ ایک دوسرے پر بھروسہ رکھیں۔ جین کمیونٹی کے پروگرام میں چیف منسٹر نے کہا کہ وہ سبھی مذاہب کے مقامات پر جاتی رہتی ہیں اور یہ سلسلہ جاری رکھیں گی۔ ہر مذہب‘ ذات نسل سبھی میں انسانیت کی بات کہی گئی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ درگا پوجا‘ کالی پوجا‘ جین اور بدھ مندروں‘ گردوارہ‘ چرچ اور گروروی داس مندر جاتی ہیں۔ راجستھان میں اجمیر شریف اور پشکر کے برہمامندر گئی تھیں۔