تلنگانہ

فون ٹیپنگ معاملہ کی سی بی آئی کے ذریعہ جانچ کروائی جائے:بنڈی سنجے

بنڈی سنجے نے یاد دلایا کہ پیشرو بی آر ایس کے دور میں ریاست میں سی بی آئی پر پابندی عائد کردی گئی تھی، جس کو منسوخ کرنے کی ضرورت ہے۔

حیدرآباد: بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے نے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ریاست کے فون ٹیپنگ معاملہ کی سی بی آئی کے ذریعہ جانچ کروائی جائے۔

متعلقہ خبریں
ریسکیو آپریشن کیلئے تلنگانہ کو این ڈی آر ایف کی 9 ٹیمیں روانہ: بنڈی سنجے
سدارامیا کو ’’کاہل‘‘ قرار دینے پر بی جے پی ایم پی کے خلاف ایف آئی آر درج
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
فون ٹیاپنگ کیس کی تحقیقات میں حیران کن پہلوؤں کا انکشاف
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ

 انہوں نے یاد دلایا کہ پیشرو بی آر ایس کے دور میں ریاست میں سی بی آئی پر پابندی عائد کردی گئی تھی، جس کو منسوخ کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ چندر شیکھر راؤ اور ان کے فرزند سابق وزیر کے ٹی راما راؤ پر فون ٹیپنگ کرنے کا الزام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں کو موجودہ حکومت کی جانب سے نوٹس نہ دینے سے شکوک پیدا ہورہے ہیں۔