انٹرٹینمنٹ

حیدرآباد: اداکارہ رکُل پریت سنگھ کا بھائی منشیات کیس میں گرفتار، 2 کروڑ روپے کی کوکین برآمد

بالی ووڈ اداکارہ رکُل پریت سنگھ کے بھائی امن پریت سنگھ کو چار دیگر افراد کے ساتھ حیدرآباد میں کوکین کے مبینہ استعمال کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس کے قبضہ سے دو کروڑ روپے مالیتی کوکین بھی برآمد کرکے ضبط کرلی گئی ہے۔

حیدرآباد: بالی ووڈ اداکارہ رکُل پریت سنگھ کے بھائی امن پریت سنگھ کو چار دیگر افراد کے ساتھ حیدرآباد میں کوکین کے مبینہ استعمال کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس کے قبضہ سے دو کروڑ روپے مالیتی کوکین بھی برآمد کرکے ضبط کرلی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں نائیجریا کا شہری گرفتار، 178گرام کوکین ضبط

تلنگانہ پولیس نے نارسنگی کے حیدرشاہ کوٹلہ میں ایک فلیٹ پر چھاپہ مارنے کے بعد یہ کارروائی کی۔ پولیس نے بتایا کہ ہم نے ان کے قبضے سے 2 کروڑ روپے مالیتی 199 گرام کوکین، دو پاسپورٹس، دو بائیک، 10 سیل فون اور دیگر قابل اعتراض مواد ضبط کیا ہے۔

تلنگانہ اینٹی نارکوٹکس بیورو، سائبرآباد پولیس کی اسپیشل آپریشن ٹیم (SOT) اور راجندر نگر پولیس نے شہر میں ہائی پروفائل گاہکوں کو کوکین فروخت کرنے والے پانچ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جن میں دو نائجیرین باشندے بھی شامل ہیں۔

سائبرآباد کے پولیس کمشنر اویناش موہنتی نے بتایا کہ رکل پریت سنگھ کا بھائی امن پریت ان گاہکوں میں سے ایک ہے۔

پولیس نے جملہ 13 افراد میں سے 5 کو گرفتار کیا کیونکہ پیشاب کے نمونوں کی جانچ میں پایا گیا کہ ان پانچوں افراد نے کوکین استعمال کی تھی۔ ان کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔ دیگر گرفتار شدہ افراد میں انیکیت، پرساد، مدھو اور نکھل شامل ہیں۔

تلنگانہ پولیس نے مزید بتایا کہ تلنگانہ اینٹی نارکوٹکس بیورو اور ہم طلبا و نوجوانوں سے پرزور درخواست کرتے ہیں کہ وہ منشیات کی لعنت کا شکار نہ ہوں۔ والدین سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور بلا جھجک پولیس سے رجوع کریں۔

واضح رہے کہ پچھلے سال بھی خود رکُل پریت سنگھ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منشیات کی اسمگلنگ اور استعمال کے معاملے میں طلب کیا تھا۔ اس سلسلے میں تحقیقاتی ایجنسی نے 33 سالہ اداکارہ کا 2021 اور 2022 میں بیان ریکارڈ کیا تھا۔