سوشیل میڈیاقومی

شرمناک واقعہ: نشہ میں دھت ڈاکٹر کا ہاسپٹل میں ہنگامہ، دوائی کی پرچی پھاڑ دی۔ ویڈیو وائرل

ڈاکٹر اجے سنگھ راٹھور نامی ڈاکٹر ایمرجنسی وارڈ میں ڈیوٹی پر تھے۔ ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹر نشہ میں اس قدر دھت ہیں کہ وہ نہ تو ٹھیک سے بیٹھ پا رہے ہیں اور نہ ہی ان کی زبان سے الفاظ واضح نکل رہے ہیں۔

گنا (ایم پی): مدھیہ پردیش کے ضلع گنا سے ایک افسوسناک اور چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں سرکاری اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں تعینات ایک ڈاکٹر مبینہ طور پر نشہ کی حالت میں ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے پایا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے ریاست میں صحت کی سرکاری خدمات اور ڈاکٹروں کی حساسیت پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

متعلقہ خبریں
پلر نمبر 100 پر سنسنی خیز واقعہ، نشے میں دھت شخص تار سے لٹک گیا
‘love jihad‘ کا الزام، سانودھا میں فرقہ وارانہ کشیدگی، بی جے پی ایم ایل اے کا بیان

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر اجے سنگھ راٹھور نامی ڈاکٹر ایمرجنسی وارڈ میں ڈیوٹی پر تھے۔ ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹر نشہ میں اس قدر دھت ہیں کہ وہ نہ تو ٹھیک سے بیٹھ پا رہے ہیں اور نہ ہی ان کی زبان سے الفاظ واضح نکل رہے ہیں۔

متاثرہ مریض، للو سنگھ، جو سانس لینے میں شدید دشواری کے باعث اسپتال پہنچا تھا، نے بتایا کہ  ڈاکٹر مکمل طور پر نشہ میں تھے اور انہوں نے میرے علاج میں لاپرواہی برتی۔ جب میں نے دوا کی پرچی کے بارے میں پوچھا تو وہ غصہ میں آ گئے اور علاج کرنے کے بجائے میرا دوا کی پرچی (Prescription) ہی پھاڑ دیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ ڈاکٹر راٹھور نے نشہ کی حالت میں مریض کے ساتھ آئےہوئے افراد کو ہی مریض سمجھ لیا اور ان کے ساتھ غیر اخلاقی زبان استعمال کی۔ اسپتال کے عملہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ ڈاکٹر اکثر اسی حالت میں ڈیوٹی پر آتے ہیں۔

معاملہ طول پکڑنے پر اسپتال کے آر ایم او (RMO) اور مینیجر موقع پر پہنچے اور ڈاکٹر کو فوری طور پر گھر بھیج دیا۔ واقعہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر (CMHO) نے  ڈاکٹر اجے سنگھ راٹھور کو فوری طور پر 7 دنوں کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر آر ایس بھاٹی کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو پورے معاملے کی انکوائری کرے گی۔