دہلی

چیف منسٹر دہلی اروند کیجریوال تہاڑ میں خودسپردگی کریں گے

کیجریوال نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں انہیں عبوری ضمانت دینے پر سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کیا۔ انہیں یکم جون کو لوک سبھا انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے کی مہم چلانے کی اجازت دی گئی تھی۔

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اپنی 21 دن کی عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے کے بعد اتوار کی دوپہر تہاڑ جیل حکام کے سامنے خودسپردگی کریں گے قبل ازیں مسٹر کیجریوال نے مہاتما گاندھی کی سمادھی پر خراج عقیدت پیش کرنے اور پارٹی لیڈروں اور کارکنوں سے ملاقات کے لئے راج گھاٹ جانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

متعلقہ خبریں
متوسط طبقہ کیلئے عام آدمی پارٹی کا منشور جاری
’بی جے پی ساری جھگی جھونپڑیاں ڈھا دے گی‘
دہلی کی نئی چیف منسٹر آتشی 21 ستمبر کو حلف لیں گی
نہ صرف مہاراشٹر بلکہ پورے ملک میں لوگ خوفزدہ ہیں:کجریوال
مودی کو کجریوال کو جیل میں ڈالنے پر معافی مانگنی چاہئے:عام آدمی پارٹی

 کیجریوال نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں انہیں عبوری ضمانت دینے پر سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کیا۔ انہیں یکم جون کو لوک سبھا انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے کی مہم چلانے کی اجازت دی گئی تھی۔

کیجریوال کو دہلی ایکسائز پالیسی کیس سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزامات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ “معزز سپریم کورٹ کے حکم پر میں (اروند کیجریوال) انتخابی مہم کے لیے 21 دن کے لیے ضمانت پر باہر آیا تھا۔ میں معزز سپریم کورٹ کا بے حد مشکور ہوں۔‘‘

انہوں نے کہاکہ "آج میں تہاڑ جاؤں گا اور خودسپردگی کروں گا۔ میں سہ پہر تین بجے گھر سے نکلوں گا۔ سب سے پہلے میں راج گھاٹ جاؤں گا اور مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کروں گا اور وہاں سے بجرنگ بلی کا آشیرواد لینے کناٹ پلیس میں ہنومان مندر جاؤں گا اور وہاں سے پارٹی دفتر جاؤں گا اور تمام کارکنوں اور پارٹی لیڈروں سے ملاقات کروں گا اور پھر تہاڑ کے لیے روانہ ہوں گا۔

کیجریوال نے قومی دارالحکومت کے لوگوں سے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا اور وعدہ کیا کہ وہ جیل میں رہتے ہوئے بھی ان کا خیال رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ "آپ سبھی اپنا خیال رکھیں۔ میں جیل سے ہی آپ سب کا خیال رکھوں گا، اگر آپ خوش ہیں تو آپ کے کیجریوال بھی جیل میں خوش ہوں گے۔‘‘