حیدرآباد

تلنگانہ کے کانگریسی ایم ایل اے کو برہنہ ویڈیو کال، ملزمین مدھیہ پردیش سے گرفتار

کال ریسیو کرنے پر انہیں اسکرین پر ایک برہنہ خاتون نظر آئی، جس پر انہوں نے فوراً کال کاٹ دی۔ تھوڑی دیر بعد، سائبر مجرمین نے ایم ایل اے کو اس ویڈیو کال کے اسکرین شاٹس بھیجے اور رقم کا مطالبہ کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے نکریکل کے ایم ایل اے ویمولا ویریشم کو ایک نامعلوم نمبر سے برہنہ ویڈیو کال موصول ہونے اورانہیں دھمکانے کے معاملہ میں پولیس نے مدھیہ پردیش کے حکام کی مدد سے ملزمین کو گرفتار کر لیا۔ مشتبہ افراد کو تلنگانہ لایا گیا ہے۔4 مارچ کو نلگنڈہ کے نکریکل کانگریس ایم ایل اے ویمولا ویریشم ایک سائبر بلیک میلنگ کے واقعہ کا نشانہ بنے۔

متعلقہ خبریں
جعلی جنرل انشورنس پالیسی کا ریاکٹ بے نقاب، 3 ملزمین گرفتار
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
ماونواز لیڈر کشن جی کی اہلیہ سجاتکا زیرحراست!
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت

 اس شام وہ اپنے دفتر میں موجود تھے جب انہیں ایک نامعلوم نمبر سے واٹس ایپ ویڈیو کال موصول ہوئی۔ کال ریسیو کرنے پر انہیں اسکرین پر ایک برہنہ خاتون نظر آئی، جس پر انہوں نے فوراً کال کاٹ دی۔ تھوڑی دیر بعد، سائبر مجرمین نے ایم ایل اے کو اس ویڈیو کال کے اسکرین شاٹس بھیجے اور رقم کا مطالبہ کیا۔

ھمکی دی گئی کہ اگر رقم ادا نہ کی گئی تو یہ تصاویر اور ویڈیو ان کے کانگریسی ساتھیوں، حامیوں اور سوشل میڈیا پر وائرل کر دی جائیں گی۔ بلیک میلرس نے ابتدائی طور پر 10 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔ ویمولا ویریشم نے بلیک میلنگ کے آگے جھکنے کے بجائے فوراً نکریکل پولیس کو اطلاع دی۔

 جانچ کے دوران معلوم ہوا کہ یہ کال مدھیہ پردیش سے کی گئی تھی۔ مدھیہ پردیش پولیس کی مدد سے ملزمین کو گرفتار کر کے نکریکل لایا گیا۔ ویریشم نے کہا کہ اگر ایک ایم ایل اے کو اس طرح کے جرم کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، تو عام شہریوں کو مزید محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ عوام کو سائبر خطرات سے آگاہ رہنے اور اپنی حفاظت کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔