دہلی
وزیٹرس گیلری میں سیاسی نعرے بازی، صدرنشین راجیہ سبھا فوری کاروائی کریں: جئے رام رمیش
سینئر کانگریس قائد جئے رام رمیش نے اتوار کے دن صدرنشین راجیہ سبھا جگدیپ دھنکر کو لکھا کہ 21 ستمبر کو راجیہ سبھا کی وزیٹرس گیلری میں بیٹھے لوگوں کے ایک گروپ کی ”سیاسی نعرہ بازی“ کے واقعہ پر فوری کاروائی کی جائے۔

نئی دہلی: سینئر کانگریس قائد جئے رام رمیش نے اتوار کے دن صدرنشین راجیہ سبھا جگدیپ دھنکر کو لکھا کہ 21 ستمبر کو راجیہ سبھا کی وزیٹرس گیلری میں بیٹھے لوگوں کے ایک گروپ کی ”سیاسی نعرہ بازی“ کے واقعہ پر فوری کاروائی کی جائے۔
پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں کانگریس کے چیف وہپ نے چونکا دینے والی واقعہ‘ پر سخت تشویش اور مایوسی ظاہرکی۔
جئے رام رمیش نے لکھا کہ 50 سے زائد وزیٹرس کا نعرے بازی کرپانا سخت تشویش کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پر اپوزیشن جماعتوں نے واک آؤٹ کردیاتھا۔ واقعہ کی اچھی طرح تحقیقات ضروری ہیں۔