سوشیل میڈیاشمالی بھارت

ہولی پر رقص کے دوران قلب پر حملہ‘ ایک شخص فوت

مودی نگر کی لکشمی نگر کالونی میں ہولی کے موقع پر ڈی جے میوزک پر رقص کے دوران ایک 30سالہ ونیت کمار نامی شخص فوت ہوگیا

غازی آباد: مودی نگر کی لکشمی نگر کالونی میں ہولی کے موقع پر ڈی جے میوزک پر رقص کے دوران ایک 30سالہ ونیت کمار نامی شخص فوت ہوگیا جس نے ایک فوٹو گرافر کے طر پر کام کیا اور اپنے خاندان کیلئے کمائی کا واحد ذریعہ تھا۔

متعلقہ خبریں
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
دل کا دورہ پڑنے سے ایس ایس سی طالبہ کی موت
میاچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے کرکٹر کی موت
”میرا تیسرا جنم ہوا ہے“ ایچ ڈی کمارا سوامی کا بیان
پولیس کی موجودگی میں وکیل کو دفتر میں گھس کر گولی مار دی گئی

ذرائع کے بموجب کمار نے چہارشنبہ کے دن کالونی میں ہولی تقاریب کے دوران سر اور سینہ میں تکلیف محسوس کی اور کالونی میں ہولی تقاریب کے دوران قریب 10 منٹ رقص کرنے کے بعد زمین پرگرپڑا۔

وہاں رقص کرنے والے دیگر افراد نے کچھ وقت نہیں دیکھا کہ کمارگرپڑا ہے۔

کمار کو فوری ایک مقامی ہاسپٹل لے جایاگیا جہاں اسے مردہ قراردیاگیا۔ڈاکٹرس نے کہا کہ کمار قلب پر حملہ کی وجہ سے فوت ہوگیا۔