کرناٹک
گائے کے پیشاب سے ودھان سودھا کا ”شدھی کرن“، کانگریس کارکنوں کا اقدام
حکمراں جماعت کے کارکنوں کے گروپ کو پنڈت کے ہمراہ ودھان سودھا کے روبروگائے کے پیشاب کے ساتھ ”صاف صفائی“ کی رسومات ادا کرتے دیکھا گیا۔

بنگلورو: کرناٹک میں کانگریس کارکنوں نے ریاستی مقننہ ودھان سودھا کے شدھی کرن کی رسومات ادا کیں۔
حکمراں جماعت کے کارکنوں کے گروپ کو پنڈت کے ہمراہ ودھان سودھا کے روبروگائے کے پیشاب کے ساتھ ”صاف صفائی“ کی رسومات ادا کرتے دیکھا گیا۔
کانگریس کارکنان نے نئی اسمبلی کے سہ روزہ اجلاس کے آغاز سے قبل ادا کی جانے والی رسومات کے حصے کے طور پر گائے کا پیشاب چھڑکا۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی نے کرپشن سے ودھان سودھا کو آلودہ کردیا۔
کانگریس پارٹی نے اقتدار پر آنے پر گائے کے پیشاب سے ودھان سودھا کے شدھی کرن کا وعدہ کیا تھا۔
تاہم پروگرام میں کانگریس کا کوئی وزیر یا رکن اسمبلی شریک نہیں تھا۔ بی جے پی نے کانگریس کارکنوں کی حرکت کو ”سستی حرکتیں“ قرار دیا۔