جرائم و حادثات

فرارہونے کے دوران باؤلی میں گرجانے سے چور کی موت ہوگئی

چور نے ایک مکان میں چوری کی کوشش کی تھی۔اس کو بعض افراد نے دیکھ لیا۔ان کی چیخ وپکار پر اس نے بھاگنے کی کوشش کے دوران اچانک باولی میں چھلانگ لگادی جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔

حیدرآباد: باولی میں گرجانے کے نتیجہ میں چور کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع منچریال میں پیش آیا۔اس چور نے ایک مکان میں چوری کی کوشش کی تھی۔اس کو بعض افراد نے دیکھ لیا۔

متعلقہ خبریں
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد کی مجلس منتظمہ کا اجلاس وممبر سازی مہم کا آغاز
ضلع مرکز میں 27 واں مفت سمر کراٹے کیمپ، طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا سنہری موقع: چنہ ویرایا
اقلیتی طلبہ کے لیے UPSC امتحان کی مفت کوچنگ، درخواستوں کا آغاز
تلنگانہ میں آن لائن جوئے اور سٹے بازی میں خطرناک اضافہ، PRAHAR نے ریاست گیر سروے کا اعلان کر دیا

ان کی چیخ وپکار پر اس نے بھاگنے کی کوشش کے دوران اچانک باولی میں چھلانگ لگادی جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔ضلع کے آئی بی چوراہا علاقہ میں یہ چور بیت الخلا کی دیوار کو پھلانگ کر ایک مکان میں داخل ہوا۔

 تاہم مکان میں رہنے والوں نے اس کو دیکھ کر چیخ وپکار شروع کردی جس پر وہ جلدی سے وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔اسی دوران باولی میں گرنے سے اس کی موت ہوگئی۔اس واقعہ کا فوٹیج سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا۔مکان مالک نے اس خصوص میں پولیس کو اطلاع دی۔