تلنگانہ

اندراگاندھی کی یوم پیدائش، وزیراعلی تلنگانہ کا خراج

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایک کروڑ خواتین کو ”کروڑ پتی“ کے طور پر بنانا ریاست میں ”اندرا ں حکمرانی“ کے اہم مقاصد میں سے ایک ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی نے ہندوستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم اندرا گاندھی کو ان کی یوم پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔وزیراعلی نے ’قومی یکجہتی دن‘ کے موقع پر تمام شہریوں کو مبارکباد پیش کی جو منگل کو اندرا گاندھی کی یوم پیدائش کی یاد میں منایا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر پر کذب بیانی کے ٹی آر کا الزام
جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد کی مجلس منتظمہ کا اجلاس وممبر سازی مہم کا آغاز
ضلع مرکز میں 27 واں مفت سمر کراٹے کیمپ، طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا سنہری موقع: چنہ ویرایا
اقلیتی طلبہ کے لیے UPSC امتحان کی مفت کوچنگ، درخواستوں کا آغاز
تلنگانہ میں آن لائن جوئے اور سٹے بازی میں خطرناک اضافہ، PRAHAR نے ریاست گیر سروے کا اعلان کر دیا

وزیر اعلیٰ نے ایک مضبوط قیادت والی نہرو کی وراثت کو جاری رکھنے اور ملک کے عوام کو فائدہ پہنچانے والی متعدد انقلابی اصلاحات متعارف کروانے پر خاتون آہن اندرا گاندھی کی ستائش کی۔

ریڈی نے یادکرتے ہوئے کہا کہ اندرا گاندھی نے غریبوں اور خواتین کی بہتری کے لیے خصوصی کوششیں کی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ اندرا گاندھی کے ان الفاظ سے متاثر ہو کر کہ ‘خواتین ہندوستانی طاقت کی علامت ہیں ‘، تلنگانہ حکومت بھی خواتین کو بااختیار بنانے کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایک کروڑ خواتین کو ”کروڑ پتی“ کے طور پر بنانا ریاست میں ”اندرا ں حکمرانی“ کے اہم مقاصد میں سے ایک ہے۔

اندرا گاندھی کی یوم پیدائش پر 22 اضلاع میں نئی تعمیر شدہ اندرا مہیلا شکتی عمارتوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب منعقد کرنا فخر کی بات ہے۔