تلنگانہ

تلنگانہ: کارنے سینی ٹیشن ورکر کو روند ڈالا

تلنگانہ کے میدک ٹاون میں کارنے ایک سینی ٹیشن ورکر کو روند ڈالا۔یہ واقعہ ٹاون کی وڈیرکالونی میں اتوار کی صبح پیش آیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے میدک ٹاون میں کارنے ایک سینی ٹیشن ورکر کو روند ڈالا۔ یہ واقعہ ٹاون کی وڈیرکالونی میں اتوار کی صبح پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
اکیڈیمکلی گلوبل نے حیدرآباد میں پہلا تجرباتی مرکز قائم کیا
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد کی مجلس منتظمہ کا اجلاس وممبر سازی مہم کا آغاز
حیدرآباد: نوجوان نسل ملک کی سب سے بڑی طاقت ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
اردو جرنلسٹس فیڈریشن کا ایوارڈ فنکشن، علیم الدین کو فوٹو گرافی میں نمایاں خدمات پر اعزاز

مہلوک سینی ٹیشن ورکر کی شناخت میدک کے رہنے والے 49 سالہ ماسیاکے طورپر کی گئی ہے جو میدک بلدیہ میں سینی ٹیشن کاکام کرتاتھا۔

ماسیا، سڑک کو جھاڑولگارہاتھا کہ تیزرفتارکار نے اس کو روند ڈالا۔اس حادثہ کے وقت کار میں تین نوجوان سوارتھے جو حادثہ کے ساتھ ہی کار چھوڑکرفرارہوگئے۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال میدک منتقل کردیاگیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔