تلنگانہ

بی آر ایس کا دوسرا نام بھارت رعیتو سمیتی بھی ہے: کے ٹی آر

حُسن آباد حلقہ کے طوفانی دورہ کے ایک حصہ کے طور پر ریاستی وزیر نے یلماں چیرو ٹینک، پلے دواخانہ کو خوبصورت بنانے کا سنگ بنیاد رکھا اور 2BHK استفادہ کنندہ گان کو ملکیت کے سرٹیفکیٹ حوالہ کئے۔

حُسن آباد: وزیر صنعت کے ٹی راما راؤ نے یہ بتاتے ہوئے کہ بی آر ایس حکومت کسانوں اور اُن کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرتی ہے، آج کہا کہ بی آر ایس کا ایک نام بھارت رعیتو سمیتی بھی ہے۔انہوں نے تیقن دیا کہ ریاستی حکومت کسانوں کی فصل کا ہردانہ خریدے گی۔

متعلقہ خبریں
انتخابی ضابطہ اخلاق لاگوہونے سے قبل کسانوں کے مطالبات قبول کرلئے جائیں: جگجیت سنگھ
فارمولا ای ریس سے حیدرآباد کے برانڈ امیج میں اضافہ: ناگیندر
بی آر ایس کے کئی ایم ایل ایز، کانگریس کے ربط میں: ایم ہنمنت راؤ
بحرین کی جیل میں بند نرسیا کی رہائی کیلئے کے ٹی آر کی مساعی
پارچہ صنعت کے فروغ کیلئے اقدامات کی ضرورت: کے ٹی آر

چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ عہدیداروں کو پہلے ہی یہ ہدایت دے چکے ہیں کہ وہ کوئی شرط عائد کئے بغیر کسانوں سے بھگی ہوئی اور بدرنگ دھان خرید لیں۔

کے ٹی آر نے کسانوں سے اپیل کی کہ وہ حالیہ غیر موسمی بارش کی وجہ سے فصل کے نقصان کے بارے میں پریشان نہ ہوں راما راؤ نے آج یہاں پرجا آشرواد سبھا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس کسانوں کی جماعت ہے۔ اگر ہم کسانوں کے مفادات کا تحفظ کریں تو ملک خوشحال بنے گا۔

بی جے پی حکومت کے برعکس جس نے  بڑی کارپوریٹ کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے 12لاکھ کروڑ کے کارپوریٹ قرض معاف کردئیے ہیں، ہم اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی ہتھکنڈوں کا شکار نہیں ہوتے۔

حُسن آباد حلقہ کے طوفانی دورہ کے ایک حصہ کے طور پر ریاستی وزیر نے یلماں چیرو ٹینک، پلے دواخانہ کو خوبصورت بنانے کا سنگ بنیاد رکھا اور 2BHK استفادہ کنندہ گان کو ملکیت کے سرٹیفکیٹ حوالہ کئے۔بعدازاں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2BHKکے ایک استفادہ کنندہ ایم انیتا اپنے شوہر سے محروم ہوچکی ہے اور اُس پر اپنے 3بچوں کی ذمہ داری ہے جن میں ایک بچہ ذہنی توازن سے عاری ہے۔

اُس کے خاندان کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں دریافت کرنے پر انیتا نے جواب دیا کے اُسے2BHKمکان منظور کیا گیا۔ اُس کی بیٹی کو گورکل اسکول میں داخلہ دلایا گیا اور اُس کے لڑکے کو ماہانہ 3ہزار روپے پنشن دی جارہی ہے۔

 اُسے پورا یقین ہے کہ چیف منسٹر اُس کی لڑکی کی شادی کیلئے کلیان لکشمی پروگرام کے تحت1.16لاکھ روپے منظور کریں گے۔راما راؤ نے کہا کہ اسے فلاح وبہبود اور ترقی کہتے ہیں۔

 تانڈو میں آبی سربراہی سے متعلق سوال پر لمباڑا خواتین نے جواب دیا کہ روزانہ مناسب مقدار میں پینے کا پانی سربراہ کیا جارہا ہے اور اُنہیں ایک گھڑا پانی حاصل کرنے کیلئے  دور جانا نہیں پڑتا۔اُنہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ حسن آباد میں 11تانڈوں کو گرام پنچایت کا درجہ دیا گیا ہے تاکہ قبائلیوں کو خود حکمرانی کی سہولت فراہم کی جاسکے۔

راما راؤ نے کہا کہ سخت موسم گرما میں خواتین سے آبی سربراہی کے بارے میں سوال کرنے کیلئے کافی ہمت کی ضرورت ہوتی ہے۔مجھے خوشی ہے کہ خواتین کو پینے کے پانی کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حسن آباد کو ماضی میں خشک سالی اور بنجر زمین کیلئے جانا جاتا تھا بھگیرتا مہارشی کی طرح چیف منسٹر نے گورا ویلی پراجکٹ تعمیر کیا اور دریائے گوداوری کا پانی حسن آباد تک پہنچایا تاکہ کسانوں کیلئے آبی سربراہی کو یقینی بنایا جاسکے۔

قبل ازیں کانگریس کے دور حکومت میں جب اس پراجکٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھاتو لوگوں کو یہ گمان تھا کہ اُن کی زندگی میں یہ پراجکٹ مکمل نہیں ہوسکے گا۔اس کے برعکس چیف منسٹر نے کالیشورم پراجکٹ کا سنگ بنیاد رکھا اور4سال کے اندر اسے مکمل کرلیا۔

کانگریس کے دورے حکومت میں زرعی شعبہ کو بمشکل6گھنٹوں کیلئے برقی سربراہ کی جاتی تھی لیکن اب کسانوں کو 24گھنٹے مفت برقی سربراہ کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب نریندر مودی جی وزیر اعظم بنے تھے تو گھریلو پکوان گیاس سلنڈر کی قیمت400روپے تھی اور آج یہ بڑھ کر12سو روپے ہوگئی ہے۔

 اُنہوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ سوئس بینکوں میں جمع تمام کالا دھن  واپس لے آئیں گے لیکن ایک روپیہ بھی واپس نہیں لایا گیا۔اس کے بجائے نوٹ بندی کے ذریعہ خواتین، چھوٹے دوکانداروں اور دیگر کو سخت مشکلات میں مبتلا کردیا گیا۔