حیدرآباد

جعلی کیسینو ویب سائٹ کی تیاری، کمپیوٹر انجینئرنگ نوجوان گرفتار

گووا پولیس نے حیدرآباد سے کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ کی تعلیم ترک کرچکا ایک 22 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا اس پر مالی فائدہ کیلئے چاٹ جی پی ٹی کا استعمال کرتے ہوئے جعلی کیسینو ویب سائٹ تخلیق کرنے کا الزام ہے۔

پانا جی: گووا پولیس نے حیدرآباد سے کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ کی تعلیم ترک کرچکا ایک 22 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا اس پر مالی فائدہ کیلئے چاٹ جی پی ٹی کا استعمال کرتے ہوئے جعلی کیسینو ویب سائٹ تخلیق کرنے کا الزام ہے۔

متعلقہ خبریں
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
دھوکہ دہی میں ملوث دو افراد گرفتار، ورک فرم ہوم کے نام پر دھوکہ دیا گیا
رام مندر کے موضوع پر پیامات، عوام چوکس رہیں: سائبر سیکوریٹی
ویب سائٹ پر دو بہنوں کی تصاویر اور فحش تبصرے، کیس درج
تلنگانہ میں سائبر کرائم کی شرح میں مسلسل اضافہ

پولیس نے بتایا کہ ملزم ساؤتھ گووا کے ایک پانچ ستارہ ہوٹل میں ٹھہرا ہوا تھا اور وہ انٹر نیٹ پر باربار اپنا لوکیشن تبدیل کررہا تھا۔ ملزم شخص کی شناخت ادلہ نتھن ریڈی کی حیثیت سے کی گئی اور وہ رگھویندر نگر حیدرآباد کا رہنے والا بتایا گیا ہے۔

ایس پی پولیس(سائبر کرائم) راہول گپتا نے بتایا کہ ملزم نے تین مختلف ڈومین کا استعمال کرتے ہوئے ویب سائٹس کو فروغ دیا۔ اُس نے ایک جعلی آن لائن گیمنگ سائٹ سے ایک کمپنی کا لوگو برانڈ نام، جہاز کی تصاویر، کیسینو کی اندرونی تصاویر حاصل کیں جس کا مقصد معصوم آن لائن یوزرس کولبھانا تھا، اُس نے شکایت کنندہ کمپنی کی نقل کرتے ہوئے اس کمپنی کا فرضی ٹریڈ مارک استعمال کیا ان سب کیلئے ملزم نے کمپیوٹر ذرائع کا استعمال کیا۔

تحقیقات کے دوران درکار ڈاٹا اکھٹا کیا گیا جس میں یہ پتہ چلا کہ ملزم، ہندوستان کے مختلف مقامات پر رہا۔

ڈاٹا کا مزید تجزیہ کرنے کے بعد پتہ چلا کہ ایک مشتبہ شخص حیدرآباد میں مقیم ہے۔ مزید تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ مشتبہ ملزم ساؤتھ گووا کی ایک پانچ ستارہ ہوٹل میں مقیم ہے۔

ہم اس ہوٹل سے ملزم ریڈی کو پکڑنے میں کامیاب رہے۔ پولیس عہدیدار راہول گپتا نے بتایا کہ نتھن ریڈی حیدرآباد کے وگنان بھارتی انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی کمپیوٹر سائنس سے بی ٹیک کی تعلیم حاصل کررہا تھا مگر اس نے اپنی تعلیم ترک کردی تھی۔