تلنگانہ

تلنگانہ میں بی جے پی دوہرے ہندسہ میں نشستیں حاصل کرے گی:کشن ریڈی

کشن ریڈی نے ملکاجگری لوک سبھا حلقہ سے پارٹی امیدوار ای راجندر کے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے موقع پر منعقدہ ریلی سے خطاب کیا جس میں ایک اور مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے بھی شرکت کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کے صدر جی کشن ریڈی نے دعوی کیا کہ لوک سبھاانتخابات میں ان کی پارٹی ریاست میں دوہرے ہندسہ میں نشستیں حاصل کرے گی۔انہوں نے ملکاجگری لوک سبھا حلقہ سے پارٹی امیدوار ای راجندر کے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے موقع پر منعقدہ ریلی سے خطاب کیا جس میں ایک اور مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ خبریں
تمام ہندوں سے متحد ہوجانے کی اپیل: بنڈی سنجے
شعبہ معدنیات میں مزید اصلاحات، پالیسی ساز فیصلے متوقع : کشن ریڈی
اکیڈیمکلی گلوبل نے حیدرآباد میں پہلا تجرباتی مرکز قائم کیا
ایگزٹ پول رپورٹس کی فکر نہیں۔ بہتر نتائج کی امید : کے سی آر
جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد کی مجلس منتظمہ کا اجلاس وممبر سازی مہم کا آغاز

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کانگریس اور بی آر ایس جھوٹا پروپگنڈہ کر رہے ہیں۔ ریاست کی تمام پارٹیاں دراصل بی جے پی سے مقابلہ کر رہی ہیں۔ کشن ریڈی نے کہا کہ عوام کا بی جے پی۔این ڈی اے حکومت پر بھروسہ ہے جس نے پچھلے دس سالوں سے ترقی اور بہبود فراہم کئے ہیں۔