Uncategorized

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی نے محبوب نگر میں 5 منزلہ آئی ٹی ٹاور کا افتتاح کیا

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی را مارا و نے محبوب نگر میں 5 منزلہ آئی ٹی ٹاور کا افتتاح کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی را مارا و نے محبوب نگر میں 5 منزلہ آئی ٹی ٹاور کا افتتاح کیا۔

متعلقہ خبریں
حکومت کی ویب سائٹس پر ڈیجیٹل مواد کی تباہی پر تشویش کا اظہار : کے ٹی آر
تلنگانہ سے وابستگی، سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں: کشن ریڈی
حضرت بندہ نوازؒ علم و روحانیت کے درخشاں مینار تھے: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری
اویسی کا دوٹوک بیان: پاکستان دہشت گردی کی آڑ میں انسانیت کا دشمن
فاروق ارگلی اردو کا قطب مینار: میڈیا پلس آڈیٹوریم میں "ایک شام فاروق ارگلی کے نام” کا شاندار انعقاد

یہ آئی ٹی ٹاور 40کروڑروپئے کے صرفہ سے 14 یکر اراضی پر تعمیر کیا گیا ہے۔

اس میں تمام سہولیات موجود ہیں۔ وزیرموصوف نے 8 کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے جنہوں نے اس آئی ٹی ٹاور سے اپنی سرگرمیوں کے آغاز کے لئے آگے آئی ہیں۔

متعلقہ کمپنیوں کو آئی ٹی ٹاور میں جگہ دی جائے گی۔

جولائی 2018 ء میں تارک را مار او نے ہی اس ٹاور کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

حیدر آباد کو انفارمیشن ٹکنالوجی کے شعبہ کا مرکز بنانے کے بعد حکومت اب اضلاع میں بھی اس قسم کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔

ورنگل، کریم نگراورر سدی پیٹ میں بھی آئی ٹی ٹاور تعمیر کئے جائیں گے جس سے مقامی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے۔

تارک راما راو نے بعد ازاں 270 ایکڑ پر تعمیر ہونے والی امرا راجہ لیتھیم بیٹری کمپنی کا سنگ بنیاد رکھا۔

ذریعہ
یواین آئی