کویتا کی ای ڈی حراست میں مزید 3 دن کی توسیع
کویتا نے اپنے خلاف سیاسی،فرضی اور دانستہ طورپر مقدمہ درج کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی گرفتاری مکمل طور پر غیر قانونی ہے اور وہ عدالت میں لڑائی لڑیں گی۔

حیدرآباد:بی آرایس کی رکن کونسل کویتا کی ای ڈی حراست میں دہلی کے راس ایونیو کورٹ نے مزید تین دن کی توسیع کر دی۔ کویتا کی سات دن کی حراست آج ختم ہوگئی جس کے بعد ای ڈی حکام نے انہیں آج عدالت میں پیش کیا۔
انہوں نے کویتا کو مزید تین دن کی تحویل میں دینے کی خواہش کی۔ عدالت نے کویتا کی تحویل میں مزید تین دن کی توسیع کر دی۔قبل ازیں عدالت کے اندر جاتے ہوئے کویتا نے کہا کہ مرکزی جانچ ایجنسی کے عہدیداروہی تفصیلات پوچھ رہے ہیں جو ایک سال سے پوچھے جارہے ہیں۔
انہوں نے اپنے خلاف سیاسی،فرضی اور دانستہ طورپر مقدمہ درج کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی گرفتاری مکمل طور پر غیر قانونی ہے اور وہ عدالت میں لڑائی لڑیں گی۔ ای ڈی کی جانب سے وکلاء نے کویتا کی تحویل میں مزید تین دن کی توسیع کرنے کی درخواست کی۔
انہوں نے عدالت کو بتایا کہ کیس کے بعض پہلوؤں کی جانچ کی جانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شراب کیس میں کروڑوں روپے کی ہیراپھیری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق کویتا کو دوا اور غذادے رہے ہیں۔