امریکہ نے کیوبا کو 100 ملین ڈالر امداد کی پیشکش کر دی
امریکہ نے کیوبا کو 100 ملین ڈالر کی انسانی امداد دینے کی پیشکش کی ہے، تاہم اس کے ساتھ کیوبا کی کمیونسٹ حکومت کے لیے ’’اہم اصلاحات‘‘ کی شرط بھی عائد کر دی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ یہ امداد براہِ راست کیوبا کے عوام تک پہنچائی جائے گی۔
واشنگٹن: امریکہ نے کیوبا کو 100 ملین ڈالر کی انسانی امداد دینے کی پیشکش کی ہے، تاہم اس کے ساتھ کیوبا کی کمیونسٹ حکومت کے لیے ’’اہم اصلاحات‘‘ کی شرط بھی عائد کر دی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ یہ امداد براہِ راست کیوبا کے عوام تک پہنچائی جائے گی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق اگر کیوبا کی حکومت نے واشنگٹن کے مطالبات تسلیم نہ کیے تو اسے امدادی عمل میں رکاوٹ تصور کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق امریکہ نے الزام عائد کیا ہے کہ کیوبا کی کمیونسٹ قیادت عوام کو غربت اور معاشی مشکلات کی طرف دھکیل رہی ہے۔
دوسری جانب ناقدین کا کہنا ہے کہ دہائیوں سے جاری امریکی تجارتی پابندیاں ہی کیوبا کے موجودہ معاشی بحران کی بنیادی وجہ ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ رواں برس ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے وینزویلا سے کیوبا کو ملنے والی تیل سپلائی رکوانے کے اقدامات کیے تھے۔
اس کے علاوہ واشنگٹن نے دیگر ممالک کو بھی کیوبا کو ایندھن فراہم کرنے کی صورت میں معاشی پابندیوں اور سزاؤں کی دھمکیاں دی تھیں۔
ماہرین کے مطابق ان اقدامات کے نتیجے میں کیوبا اس وقت شدید توانائی بحران، ایندھن کی قلت اور بڑھتی معاشی مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔