Video: پڑوسیوں کی زدوکوب میں خاتون ڈاکٹر زخمی
گریٹرنوئیڈا میں غیرقانونی تعمیر پر اعتراض کرنے کے لئے پڑوسیوں نے ایک خاتون ڈاکٹرکوزدوکوب کیا۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیاپر وائرل ہوگیا۔

گریٹرنوئیڈا: گریٹرنوئیڈا میں غیرقانونی تعمیر پر اعتراض کرنے کے لئے پڑوسیوں نے ایک خاتون ڈاکٹرکوزدوکوب کیا۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیاپر وائرل ہوگیا۔
نوئیڈااورگریٹر نوئیڈا میں غیرقانونی تعمیرات اوران سے متعلق تنازعات میں روزافزوں اضافہ ہورہا ہے۔
ذرائع کے مطابق متاثرہ ڈاکٹر رشمی شرمااپنے معمروالدین کے ساتھ جل وایووہار میں رہائش پذیر ہے اوردنکورمیں واقع پرائمری ہیلتھ سنٹرمیں تعینات ہے۔
اس کے پڑوسی ارون کماراوراس کے خاندان کی خواتین نے خاتون ڈاکٹرکوزدوکوب کیا جس سے اس کا سراورہاتھ شدید زخمی ہوا۔ زخمی ڈاکٹر ڈسٹرکٹ ہاسپٹل میں زیرعلاج ہے۔
شرمانے بتایاکہ ملزمین نے اس کوبے رحمانہ زدوکوب کیا۔ اس نے الزام عائد کیاکہ پولیس نے شکایت درج کرکے معمولی الزامات عائد کرکے ملزمین کو رہا کردیا۔
ویڈیومیں دیکھاگیاکہ اسے بچانے معمر والدین جب کوشش کرنے لگے انہیں ڈھکیل دیاگیا۔
شرمانے الزام عائد کیاکہ ملزمین مسلسل غیرقانونی تعمیرکررہے ہیں جس کے خلاف وہ احتجاج کررہی ہے۔ اس نے رہائشی ویلفیر اسوسی ایشن سے بھی اس کی شکایت کی ہے۔