شمال مشرق

مناسب وقت پر اے آئی اے ڈی ایم کے کی قیادت کروں گی:ششی کلا

ششی کلانے جمعہ کے روز اپنے بیان میں کہاکہ 2024کے عام انتخابات میں اے آئی اے ڈی ایم کے ٹاملناڈو کی تمام لوک سبھا نشستوں پرکامیابی حاصل کرے گی۔

چینائی: اے آئی اے ڈی ایم کے سے خارج عبوری جنرل سکریٹری وی کے ششی کلا نے کہاکہ وہ واپسی کے راستہ پر ہیں اورمناسب وقت پر پارٹی کی قیادت کریں گی۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ وہ اوراوپنیرسلوم عنقریب چینائی میں پارٹی کے ہیڈکوارٹرس کا دورہ کریں گے۔

ششی کلانے جمعہ کے روز اپنے بیان میں کہاکہ 2024کے عام انتخابات میں اے آئی اے ڈی ایم کے ٹاملناڈو کی تمام لوک سبھا نشستوں پرکامیابی حاصل کرے گی۔ ناراض قائد نے کہاکہ پارٹی کیڈر کا بڑا حصہ ان کے اور اوپنیر سلوم کے ساتھ ہے۔ وہ بہت جلدپارٹی کی باگ ڈورسنبھال لیں گی۔