مہاراشٹرا

آر ڈی ایکس سے بھرے ٹینکر کے بارے میں ممبئی پولیس کو دھمکی آمیز کال، تحقیقات جاری

ممبئی پولیس کو آج یہ اطلاع موصول ہوئی کہ آر ڈی ایکس سے بھرا ایک ٹینکر جس میں دو پاکستانی شہری بھی سوار ہیں، ممبئی سے پڑوسی ساحلی ریاست گوا کی طرف بڑھ رہا ہے۔

ممبئی: ممبئی پولیس کو آج یہ اطلاع موصول ہوئی کہ آر ڈی ایکس سے بھرا ایک ٹینکر جس میں دو پاکستانی شہری بھی سوار ہیں، ممبئی سے پڑوسی ساحلی ریاست گوا کی طرف بڑھ رہا ہے۔

ممبئی پولیس کے کنٹرول روم کو موصول ہونے والی اس کال کے جواب میں حکام نے اس معاملہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں، تاکہ دھمکی کے درست ہونے کا پتہ چلایا جاسکے۔

یہ بتاتے ہوئے کہ دہشت زدہ ہونے کی کوئی وجہ نہیں، پولیس عہدیداروں نے کہا کہ وہ لوگ اس خطہ میں حفاظت و سلامتی کو یقینی بنانے تمام درکار اقدامات کررہے ہیں۔

گزشتہ ہفتہ کئی فرضی کالس موصول ہوئی تھیں، جن میں شہر میں امکانی دہشت گرد حملوں کی اطلاع دی گئی تھی۔ جاریہ ہفتہ کے اوائل میں منگل 18 جولائی کو ممبئی پولیس کو ایک کال موصول ہوئی تھی، جس میں 2008ء کے ممبئی حملوں کے مماثل دہشت گرد حملے کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔

پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ فون کرنے والے نے وزیر اعظم نریندر مودی اور چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ کو نشانہ بنانے کی بھی بات کی تھی۔ پولیس نے نامعلوم کالر کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی تھی۔

a3w
a3w