آندھراپردیش
آندھراپردیش میں سڑک حادثہ، کرناٹک کے 3 پولیس عہدیدار ہلاک
پولیس نے یہاں بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک کارجس میں کرناٹک پولیس اہلکار سفر کر رہے تھے، تروپتی-چتور شاہراہ پر چوتاپلی گاؤں کے قریب سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ اس وقت کار چتور سے تروپتی جا رہی تھی۔
چتور: آندھرا پردیش کے چتور ضلع کے پوتھلا پٹو ڈویژن میں اتوار کو ایک خوفناک سڑک حادثے میں کرناٹک کے ایک سب انسپکٹر سمیت تین پولیس اہلکار ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔
پولیس نے یہاں بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک کارجس میں کرناٹک پولیس اہلکار سفر کر رہے تھے، تروپتی-چتور شاہراہ پر چوتاپلی گاؤں کے قریب سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ اس وقت کار چتور سے تروپتی جا رہی تھی۔
اس حادثے میں ایک سب انسپکٹر، کانسٹیبل اور ڈرائیور کی جائے واقع پر ہی موت ہوگئی اور ایک سب انسپکٹر اور دو کانسٹیبل سمیت تین دیگر زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کو قریبی سرکاری اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ کرناٹک سے پولیس کی ایک ٹیم چتور ضلع میں منشیات کے اسمگلر کو پکڑنے آئی تھی۔
a3w