امریکہ و کینیڈا

امریکہ سے جبلپور آنے والی خاتون کووِڈ پازیٹیو

امریکہ سے مدھیہ پردیش کے جبلپور آئی ایک خاتون کووِڈ 19 پازیٹیو پائی گئی ہے۔ ایک سینئر عہدیدار نے جمعہ کے دن یہ بات بتائی۔

جبلپور: امریکہ سے مدھیہ پردیش کے جبلپور آئی ایک خاتون کووِڈ 19 پازیٹیو پائی گئی ہے۔ ایک سینئر عہدیدار نے جمعہ کے دن یہ بات بتائی۔

38 سالہ خاتون‘ اس کا شوہر اور لڑکی اپنے عزیزوں سے ملنے 23 دسمبر کو براہ نئی دہلی و آگرہ جبلپور پہنچے تھے۔ جوائنٹ ڈائرکٹر ہیلت سرویسس ڈاکٹر سنجے مشرا نے پی ٹی آئی کو یہ بات بتائی۔

خاتون نے کھانسی اور سردی کی شکایت پر ازخود اپنا کورونا ٹسٹ کرایا۔ جمعرات کے دن رپورٹ پازیٹیو آئی۔ سیمپلس جینوم سیکوینسنگ کے لئے ڈی آر ڈی او کی گوالیار لیباریٹری بھیجے جائیں گے۔

وہ امریکہ میں کام کرتی ہے اور ایک فیملی فنکشن میں 3 ہفتوں کے لئے ہندوستان آئی ہے۔