امریکہ و کینیڈا

امریکہ میں طوفان‘ املاک کو نقصان کئی سو پروازیں منسوخ

امریکہ کے کئی حصوں میں طوفان کی وجہ سے نقصانات ہورہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ سیلاب کے باعث کئی افراد کو ناقابل بیان مشکلات پیش آرہی ہیں۔

واشنگٹن: امریکہ کے کئی حصوں میں طوفان کی وجہ سے نقصانات ہورہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ سیلاب کے باعث کئی افراد کو ناقابل بیان مشکلات پیش آرہی ہیں۔

ایمرجنسی منیجر کوڈی ڈینیل نے بتایا کہ طوفان کی وجہ ایک شخص ہلاک ہوگیا، عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ جنوبی مشرقی اوکلہوما میں ایک ٹرک ڈرائیور جس کے مکان کو نقصان پہنچا، زخمی ہونے سے دواخانہ سے رجوع کیا گیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ طوفان کی وجہ سے مکان کا ایک حصہ گر گیا جس کی وجہ وہ زخمی ہوگیا جب کہ درخت کے گرنے سے ایک خاتون زخمی ہوگئی ہے، یہ بات خبر رساں ادارہ ژنہوا نے بتائی۔ گورنر کیون اسٹٹ کل رات بتایا کہ تاحال بعض علاقوں میں مزید سیلاب نہیں آیا۔

ٹیکساس میں بھی نقصانات ہوئے ہیں اور بعض افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ آتش فرو عملہ کے ارکان کے علاوہ بچاؤ کارکن بھی سرگرم ہوگئے ہیں۔ بعض علاقوں میں بتایا جاتا ہے کہ ملبہ میں افراد پھنس گئے ہیں جن کو نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

پڑوسی ہوپکنس کاؤنٹی، ٹیکساس میں بتایا جاتا ہے کہ کم از کم 4 مکانات کو طوفان کی وجہ سے نقصان پہنچا۔ کئی علاقوں میں 3 انچ سے زائد بارش ہوئی ہے۔ بعض علاقوں میں بارش اور سیلاب کی وجہ جمعہ کو کئی پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا، علاقہ کے کئی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

میڈیا ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ طوفان اور شدید بارش کی وجہ سے جمعہ کو کئی سو پروازوں کو منسوخ کردیا گیا تھا۔

ذرائع نے نیشنل ویدر سرویس نے بتایا کہ ملک کو ایک بڑے طوفان کا خطرہ ہے، کیونکہ موسم کی تبدیلیاں ہوتی جارہی ہے، ٹیکساس میں 60 ہزار سے زائد مکانات میں برقی کی سربراہی متاثر رہی، کاروباری اداروں اور دفاتر میں بھی برقی کی سربراہی مسدود رہی۔ کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہورہی ہے جس کی وجہ سے مزید نقصانات کے امکانات کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔