تعلیم و روزگار

اے پی کے اسکولوں میں آئندہ سال سے سمسٹرس سسٹم

حکومت آندھرا پردیش نے ریاست کے تمام اسکولوں میں دو سمسٹرس سسٹم متعارف کرانے کے احکام جاری کئے ہیں۔

امراوتی: حکومت آندھرا پردیش نے ریاست کے تمام اسکولوں میں دو سمسٹرس سسٹم متعارف کرانے کے احکام جاری کئے ہیں۔

آئندہ تعلیمی سال سے اول تا نہم جماعت اور تعلیمی سال2024-25 سے ایس ایس سی کلاس میں یہ نیا نظام متعارف کرایا جائے گا۔

اس سلسلہ میں حکومت نے ہفتہ کے روز احکام جاری کئے ہیں۔ قومی تعلیمی پالیسی 2020 پر موثر عمل آوری اور اسکولی تعلیم میں بڑے پیمانے پر شروع کردہ اصلاحات کے حصہ کے طور پر ریاست کے تمام سرکاری مدارس میں دو سمسٹرس نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جاری کردہ جی او میں یہ بات بتائی گئی۔

اس دوران تمام ریجنل جائنٹ ڈائرکٹرس، ڈی ای اوز، سما گراساہتیہ کے ایڈیشنل پروجیکٹ کو آرڈینٹرس اور ڈائٹس کے تمام پرنسپالوں کو مطلع کردیا گیا ہے کہ آئندہ تعلیمی سال سے ریاست کے تمام اسکولوں میں اول تانہم جماعت کے علاوہ تعلیمی سال2024-25 سے ایس ایس سی کلاسس میں دوسمسٹرس سسٹم پر عمل آوری کو یقینی بنایا جارہا ہے۔