سوشیل میڈیامہاراشٹرا

بریانی کی ہوٹل سے بہادر شاہ ظفر کا پورٹریٹ نکال دیا گیا

کولہاپور میں واقع بریانی کی ایک ہوٹل کی دیوار پر آویزاں بہادر شاہ ظفر کا پوٹریٹ ہندوانتہاپسندوں نے نکال کر بگاڑ دیا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ آخری مغل شہنشاہ ”اورنگ زیب کے وارث“ تھے۔

پونے: کولہاپور میں واقع بریانی کی ایک ہوٹل کی دیوار پر آویزاں بہادر شاہ ظفر کا پوٹریٹ ہندوانتہاپسندوں نے نکال کر بگاڑ دیا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ آخری مغل شہنشاہ ”اورنگ زیب کے وارث“ تھے۔

کولہاپور میں راجارامہ پوری پولیس اسٹیشن سے وابستہ عہدیدار نے کہا کہ یہ واقعہ چہارشنبہ کی رات پیش آیا تاہم اس ضمن میں کسی نے بھی کوئی شکایت درج نہیں کروائی۔

عہدیدار نے کہا کہ دائیں بازو کی تنظیم سے وابستہ کچھ نوجوان‘ بریانی کی ہوٹل پہنچے جہاں انہوں نے بہادر شاہ ظفر کا پوٹریٹ دیکھا۔

اس پر انہوں نے یہ کہتے ہوئے اعتراض کیا کہ ”اورنگ زیب کے وارث“ کی تصویر دیوار پر کیو ں لٹکائی گئی اور ہوٹل کے عملہ سے اسے نکالنے کو کہا۔ عملہ راضی ہوگیا مگر پوٹریٹ نہیں نکالا گیا۔

چہارشنبہ کی رات یہ گروپ دوبارہ ہوٹل پہنچا اور پوٹریٹ نکال کر اسے بگاڑدیا۔“ بہادر شاہ ظفر 20ویں اور آخری مغل شہنشاہ اور اردو شاعر تھے۔

1862ء میں 87سال کی عمر میں برما کے رنگون میں ان کا انتقال ہوا جہاں انہیں 1857 کے غدر کے مطابق جلاوطن کیا گیا تھا۔