حیدرآباد
بھارت جوڑو یاترا: راہول گاندھی تلنگانہ میں 366 کیلو میٹر کا احاطہ کریں گے
یہ یاترا محبوب نگر ضلع کے مکتھل میں شرو ع ہوگی اور 4لوک سبھا حلقوں کے ساتھ ساتھ 9اسمبلی حلقوں کا احاطہ کرے گی۔انہوں نے کہاکہ اصل روٹ میپ، پارٹی ہائی کمان کو جلد ہی حوالے کیاجائے گا۔

حیدرآباد: اے آئی سی سی لیڈرراہول گاندھی کی کنیاکماری تاکشمیر بھارت جوڑویاترا توقع ہے کہ 24اکتوبر کو تلنگانہ میں داخل ہوگی۔راہل گاندھی ریاست میں 366کلومیٹر کا احاطہ کریں گے۔سابق مرکزی وزیر بلرام نائک جو تلنگانہ میں اس یاترا کے لئے کوارڈی نیٹر ہیں نے یہ بات بتائی۔
انہوں نے کہاکہ یہ یاترا محبوب نگر ضلع کے مکتھل میں شرو ع ہوگی اور 4لوک سبھا حلقوں کے ساتھ ساتھ 9اسمبلی حلقوں کا احاطہ کرے گی۔انہوں نے کہاکہ اصل روٹ میپ، پارٹی ہائی کمان کو جلد ہی حوالے کیاجائے گا۔
تاہم اس میں بعض تبدیلیوں کا امکان ہے کیونکہ توقع ہے کہ ریاست میں یہ مارچ 15دنوں تک جاری رہے گی۔24اکتوبر کو یہ مارچ تلنگانہ میں داخل ہوگی۔اے آئی سی سی لیڈر کے ساتھ توقع ہے کہ ہزاروں افراد اس مارچ میں حصہ لیں گے۔