آندھراپردیش

تلنگانہ میں زیر زمین کام کے مقام پر 5مزدوروں کی نعشیں دستیاب

زمین سے 100میٹر نیچے تعمیر کئے جانے والے وینٹی لیشن شافٹ میں ورکرس پائے گئے اور ان کے جسموں پر زخموں کے نشانات تھے۔ انہیں عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ’مردہ لائے گئے‘ قرار دے دیا گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع ناگر کرنول کے کولا پور منڈل کے ایک موضع میں پالمور۔ رنگاریڈی لفٹ ایریگیشن اسکیم کے تعمیری کام کے مقام پر5 ورکر مردہ پائے گئے۔ کولا پور پولیس کے انسپکٹر وینکٹ ریڈی نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعرات کی رات دیر گئے پیش آیا۔

زمین سے 100میٹر نیچے تعمیر کئے جانے والے وینٹی لیشن شافٹ میں ورکرس پائے گئے اور ان کے جسموں پر زخموں کے نشانات تھے۔ انہیں عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ’مردہ لائے گئے‘ قرار دے دیا گیا۔ ریڈی نے بتایا کہ یہ ورکرس شافٹ کی اندرونی دیوار تعمیر کررہے تھے۔ ان کی موت کی وجوہات کا پتہ چلانے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

a3w
a3w