جاپان میں مسلمانوں کی آبادی میں اضافہ
جاپان میں مذہبی منظرنامہ تیزی سے تبدیل ہوتا جارہا ہے۔ گذشتہ 20 سال کے دوران مساجد کی بڑھتی تعداد سے اس بات کا اندازہ ہوتا ہے اِس تبدیلی کی ایک بڑی وجہ مسلمانوں اور جاپانی شہریوں کے درمیان بین مذہبی شادیاں بھی ہیں۔

ٹوکیو: جاپان میں مذہبی منظرنامہ تیزی سے تبدیل ہوتا جارہا ہے۔ گذشتہ 20 سال کے دوران مساجد کی بڑھتی تعداد سے اس بات کا اندازہ ہوتا ہے اِس تبدیلی کی ایک بڑی وجہ مسلمانوں اور جاپانی شہریوں کے درمیان بین مذہبی شادیاں بھی ہیں۔
(کئی جاپانیوں نے شادی کے ذریعہ اسلام قبول کیا) اس کی ایک اور وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ تارکینِ وطن کی ایک بڑی تعداد اسلامی ریاستوں سے آرہی ہے۔
جاپان میں مسلمانوں کی تعداد 2000 میں 10ہزار تا 20 ہزار کے درمیان تھی۔
موجودہ اندازوں کے مطابق زائداز 2 لاکھ مسلمان یہاں آباد ہیں۔ صرف ایک نسل کے وقفہ کے دوران یہ 10 گنا اضافہ ہے۔