کھیل

حارث رؤف کی گیند پر بلے باز بری طرح زخمی

آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سوپر 12 کا ایک میاچ آج پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلاگیا۔ اس مقابلہ میں حارث رؤف نے 142 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے نیدرلینڈز کے بلے باز ڈی لیڈ کا منہ توڑ دیا۔

پرتھ: آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سوپر 12 کا ایک میاچ آج پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلاگیا۔ اس مقابلہ میں حارث رؤف نے 142 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے نیدرلینڈز کے بلے باز ڈی لیڈ کا منہ توڑ دیا۔

یہ واقعہ ہالینڈ کی اننگز کے چھٹے اوور میں پیش آیا۔ پاکستان کی ٹیم نئی گیند کے ساتھ اچھی اور جارحانہ بولنگ کررہی تھی۔ ہالینڈ کے بلے باز پل شاٹ لگانے کی کوشش میں بری طرح زخمی ہوگئے۔

ہالینڈ کی اننگز کا چھٹا اوور یعنی پاور پلے کا آخری اوور حارث رؤف لے آیا۔ حارث کے اس اوور کی 5ویں گیند سیدھی نیدرلینڈ کے بلے باز لیڈ کے ہیلمٹ کے سامنے گئی۔

اس کی رفتار 142 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی، اس لیے اس کے اثر سے اس کا چہرہ آنکھ کے نیچے سے کٹ گیا تاہم آنکھ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

لیکن بلے باز کو میدان چھوڑنا پڑا۔ چہرے پر زخم لگنے کے بعد جب ہالینڈ کے بلے باز ڈی لیڈ ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے تو اس وقت وہ 6 رنز بناکر کھیل رہے تھے۔