جرائم و حادثات
حاملہ خاتون کا حسین ساگر میں اقدام خودکشی
لیک پولیس‘ حسین ساگر نے ایک حاملہ خاتون کو آج اقدام خودکشی سے بچالیا‘ خاتون میدک کی متوطن اور بنجارہ ہلز کی ساکن بتائی گئی ہے۔
حیدرآباد: لیک پولیس‘ حسین ساگر نے ایک حاملہ خاتون کو آج اقدام خودکشی سے بچالیا‘ خاتون میدک کی متوطن اور بنجارہ ہلز کی ساکن بتائی گئی ہے۔
خاتون کو ایک شحص نے شادی کرنے کا وعدہ کیا تھا اور وہ کسی دوسری لڑکی سے شادی کرلیا تھا۔
پولیس کے بموجب خاتون 8 ماہ کی حاملہ بتائی گئی ہے۔ خاتون حسین ساگر کو آکر اقدام خودشکی کررہی تھی لیکن اس خاتون کو لیک پولیس نے بچالیا۔
بعد ازاں خاتون کی پولیس نے کونسلنگ کی اور فیملی ارکان کو اس واقعہ کے سلسلہ میں اطلاع دی۔