حیدرآباد

حیدرآباد میں جاریہ ماہ زائد درجہ حرارت کی پیش قیاسی

یہ انتظارنومبرتک ہوسکے گا کیونکہ ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مطابق جاریہ ماہ معمول سے زائد درجہ حرارت کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

حیدرآباد : تلنگانہ میں جاریہ ماہ اکتوبر میں سرد موسم کی توقع کرنے والوں کو مزید کچھ وقت انتظار کرنا پڑے گا۔

متعلقہ خبریں
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
حیدرآباد کے بیشتر مقامات میں سردی کی لہر برقرار
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد
محبوب نگر میں جامع مسجد میں دعوتِ افطار، مسلم کارپوریٹرس کی تہنیتی تقریب میں رکن اسمبلی اینم سرینواس ریڈی کی شرکت

یہ انتظارنومبرتک ہوسکے گا کیونکہ ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مطابق جاریہ ماہ معمول سے زائد درجہ حرارت کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ہندوستانی محکمہ موسمیات نے کہاکہ ریاست بھرمیں بالخصوص حیدرآبادمیں زائد درجہ حرارت درج کیاجائے گا۔

حالیہ دنوں کے دوران شہر میں اعظم ترین درجہ حرارت میں اضافہ درج کیاگیا تھا۔

حیدرآباد میں اکتوبر میں اوسطا اعظم ترین درجہ حرارت 31.4ڈگری سلسیس درج کیاگیا جبکہ اوسطا اقل ترین درجہ حرارت 20.9ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔