خواتین تحفظات بل کو صدرجمہوریہ کی منظوری
صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے خواتین تحفظات بل کو اپنی منظوری دے دی۔ اس بل کی رو سے لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن ملے گا۔

نئی دہلی: صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے خواتین تحفظات بل کو اپنی منظوری دے دی۔ اس بل کی رو سے لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن ملے گا۔
جمعہ کے دن وزارت ِ قانون کے جاری کردہ اعلامیہ کے بموجب صدرجمہوریہ نے جمعرات کے دن منظوری دی۔ اب یہ بل دستوری (106 ویں ترمیم) قانون کہلائے گا۔