بھارت

راہول گاندھی، اپوزیشن کے امیدواروزارت عظمی ہوں گے

سینئر کانگریس قائد اور سابق چیف منسٹر مدھیہ پردیش کمل ناتھ نے جمعہ کے دن کہا کہ راہول گاندھی 2024کے لوک سبھا الیکشن میں اپوزشن امیدوار ہوں گے۔

نئی دہلی: سینئر کانگریس قائد اور سابق چیف منسٹر مدھیہ پردیش کمل ناتھ نے جمعہ کے دن کہا کہ راہول گاندھی 2024کے لوک سبھا الیکشن میں اپوزشن امیدوار ہوں گے۔

پی ٹی آئی کو ای میل انٹرویو میں کمل ناتھ نے کانگریس کی ملک گیر بھارت جووڑو یاترا کی ستائش کی اور کہا کہ راہول گاندھی اقتدار کے لئے سیاست نہیں کررہے ہیں بلکہ عام آدمی کے لئے راج نیتی کررہے ہیں۔

2024 کے لوک سبھا الیکشن کا جہاں تک تعلق ہے‘ راہول گاندھی نہ صرف اپوزیشن کا چہرہ ہوں گے بلکہ امیدوارِ وزارت ِ عظمی ہوں گے۔