کھیل

روہت شرما نے ایک اور عالمی ریکارڈ بنالیا

روہت کا ٹی 20 ورلڈکپ میں سب سے زیادہ 36 میچ کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے۔ روہت نے سری لنکا کے تلکارتنے دلشان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

پرتھ: روہت کا ٹی 20 ورلڈکپ میں سب سے زیادہ 36 میچ کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے۔ روہت نے سری لنکا کے تلکارتنے دلشان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

جنہوں نے 35 میچ کھیلے۔ روہت نے گزشتہ میچ میں دلشان کے ریکارڈ کی برابری کی تھی اور آج اسے پیچھے چھوڑ دیا۔ روہت اور دلشان کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے کے معاملہ میں 3 کھلاڑی ہیں۔

یہ کھلاڑی پاکستان کے شاہد آفریدی، شعیب ملک اور ویسٹ انڈیز کے ڈوین براوو ہیں۔ تینوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 34-34 میاچس کھیلے ہیں۔

ہندوستان کے سابق کپتان اور پہلا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والے مہندر سنگھ دھونی، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل، بنگلہ دیش کے مشفق الرحیم نے 33-33 میچ کھیلے ہیں۔

مہیلا جے وردھنے اور لستھ ملنگا بھی سا فہرست میں شامل ہیں جنہوں نے 31-31 میچ کھیلے ہیں۔